تلہار (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے مقامی جیالے اور کارکن شکور گوپانگ کی اپنے سات بچوں کیساتھ نوکری نہ ملنے پر سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی قیادت کیخلاف بھوک ہڑتال سولہویں دن بھی پریس کلب کے سامنے جاری رہی‘ نوکری نہ ملنے کی صورت میں خودسوزی کی دھمکی دیدی۔ عبدالشکور گوپانگ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کیلئے ہم نے مارشل لاءدور حکومت میں کوڑے کھائے اور جیل میں بھی رہے لیکن جب بھی پیپلزپارٹی کی حکومت آتی ہے تو غریبوں کو نظرانداز کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سندھ حکومت نے بھی سیاسی سفارش کے تحت ہزاروں لوگوں کو نوکریاں دیں لیکن ہمارے احتجاج کے باوجود ہمیں نوکری نہیں دی گئی۔
جیالا / بھوک ہڑتال