برلن (سپورٹس ڈیسک )کینیا کے اتھلیٹ ڈینس کمیٹو میراتھن کی دنیا میں دو گھنٹے اور تین منٹ سے بھی کم وقت میں فاصلہ طے کرنے والی پہلے اتھلیٹ بن گئے ہیں۔برلن میں ہونے والے میراتھن مقابلے میں تیس سالہ ڈینس کمیٹو نے یہ فاصلہ دو گھنٹے دو منٹ اور ستاون سیکنڈز میں طے کیا۔میراتھن مقابلے میں سات اتھلیٹس نے حصہ لیا جن میں دو اور کینیائی اتھلیٹ ایمینول موتائی اور جیفری کموورور بھی شامل تھے۔ جب ریس ختم ہونے میں تین میل باقی تھے تو ڈینس کمیٹو نے ایمینول موتائی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ڈینس کمیٹو کا کہنا تھا کہ نیا عالمی ریکارڈ بنانے کے بعد وہ فخر محسوس کر رہے ہیں۔
برلن میراتھن میں کینیائی ایتھلیٹ نے عالمی ریکارڈبنا دیا
Sep 29, 2014