لندن (آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے خوددار اورغیرتمند بلوچوں خصوصاً نوجوانوں اور طالبعلموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے بلوچستان کے بہادر اور غیور عوام جو گزشتہ 67 برسوں سے اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں، وہ بڑے بڑے پیروں، سرداروں اور جاگیرداروں کی طرف کوئی امید کی نگاہ رکھنے کے بجائے اپنی مدد آپ کے اصول کے تحت خود پر انحصار کریں اور بلوچ عوام کو اپنے حقوق سے آگاہ کرنے کی غرض سے رات دن کام کرنے کیلئے میدان عمل میں آجائیں۔ ایم کیو ایم بلوچستان کے سابق آرگنائزر یوسف شاہوانی کے ہمراہ آنیوالے بلوچ نوجوانوںسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بلوچ نوجوان تیزی سے تحریکی کام کو آگے بڑھائیں۔ میں بلوچستان میں ویڈیو لنک کے ذریعے بلوچ نوجوانوں سے خطاب کرنے کی شدید خواہش رکھتا ہوں۔
بنیادی حقوق سے محروم بلوچ عوام خود پر انحصار کریں: الطاف حسین
Sep 29, 2014