پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، موقع ملنا چاہئے : باسط علی

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ ٹیلنٹ کو گروم کرنا اور بروقت مواقع دینے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے۔ بورڈ کی طرف سے سلیکشن کے معاملات میں کبھی مداخلت نہیں ہوئی نا ہی میں جونیئر سطح پر کسی قسم کا دبائو سفارش یا مداخلت برداشت کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ بورڈ کی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ باسط علی نے کہا۔ انہوں نے کہا کہ جونیئر سطح پر سلیکشن ایک مشکل کام ہے۔ دور دراز علاقوں سے ٹیلنٹ کو ڈھونڈنا اور پھر انہیں مستقبل کے لئے تیار کرنا خاصا حساس کا ہے۔ میری خواہش تھی کہ میں جونیئر سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داریاں سنبھالوں میں نے کرکٹ میں دوست کم بنائے ہیں۔ زیادہ لوگوں کو ناراض ہی کیا ہے۔ غلط بات برداشت نہیں کرتا۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر بچوں کی خوشی قربانی کے جانورمیں ہی ہوتی ہے۔ میری بیٹی او بیٹے نے قربانی کے جانوروں کی نام ’’بنٹی اور ببلی‘‘ مقرر کر رکھے ہیں بچپن میں ہم جانوروں کو گھمانے کا شوقیں تھے۔ آج ہمارے بچے یہ خوشی مناتے ہیں عام زندگی میں بہت سادہ اور حساس انسان ہوں۔ ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل اشرف کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ امید ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ اور آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن