لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام پی ایچ ایف کوچنگ ایجویکشن پروگرام آرمی ہاکی سٹڈیم راولپنڈی میں شروع ہو گیا۔پی ایچ ایف کوچنگ ایجویکشن پروگرام میں شرکت کرنے والے کوچز نے کورس کنڈکٹر طاہر زمان کو رپورٹ کر دی۔ایف آئی ایچ ماسٹر کوچ طاہر زمان کورس کنڈکٹر جبکہ اولمپئن خواجہ جنید چیف کوآرڈینیٹر اور لیفٹیننٹ کرنل (ر) ندیم احمد بھٹی کورس کوارڈینیٹر ہونگے۔ 5 اکتوبر تک جاری رہنے والے کورس کے لئے جن 18 کوچز کو طلب کیا گیا ان میں میجر اسد ضیاء ملک، ایم عثمان شیخ، ایم ثقلین، ایم سرور، مدثر علی خان، مرزا وحید بیگ، بابر عبداللہ، ایم خالد، خاور جاوید، ایم علی خان، کامران اشرف، ڈاکٹر عاطف بشیر، ایم رشید، ریحان بٹ، ایم کاشف جواد، ایم عمران، جنید خان جدون، کامران صابر شامل ہیں۔واضح رہے کہ پی ایچ ایف انتظامیہ نے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان ایم عمران کو بھی کوچنگ کی جانب لانے کے لئے انہیں بھی کورس میں طلب کیا گیا۔
پی ایچ ایف کوچنگ ایجوکیشن پروگرام راولپنڈی میں شروع
Sep 29, 2015