وزیراعظم نوازشریف اور بانکی مون ملاقات کی تفصیلات قوم کے سامنے لائی جائیگی : نعیم الحق

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے وزیر اعظم نوازشریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کے مابین ملاقات کی تفصیلات قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور وزیر اعظم کی ملاقات کا اعلامیہ یکطرفہ اور انتہائی مبہم ہے ، اس اہم ملاقات کی تفصیلات پوشیدہ رکھنا سمجھ سے بالا ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے استفسار کیا کہ حکومت کشمیر کے مسئلے پر بانکی مون کا رد عمل قوم سے کیوں چھپا رہی ہے؟ حکومت بتائے کہ کشمیر پر وزیر اعظم کی باتوں کا بانکی مون نے کیا جواب دیا ہے ، کیا بانکی مون نے وضاحت کی کہ اقوام متحدہ تنازعہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے سے کیوں گریزاں ہے؟ بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں کے معاملے پر بانکی مون نے کیا جواب دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن