وزیر داخلہ کی ہدایت پرایف آئی اے کا انسانی سمگلروں کیخلاف کریک ڈائون 24 ٹریول ایجنٹس گرفتار

اسلام آباد(آئی این پی) وزیرِداخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے کاانسانی سمگلنگ اور غیر قانونی طور پرلوگوں کو بیرون ملک بھیجنے میں ملوث عناصرکے خلاف کریک ڈاؤن کیاگیا جس میں 24 ٹریول ایجنٹس کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے سینکڑوں کی تعداد میں پاسپورٹس ، شناختی کارڈزاور دیگر سفری دستاویزات تحویل میں لے کر مقدمات درج کر لئے گئے ۔ گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، ملتان اور لاہو رمیں گرینڈ آپریشن کئے گئے۔ وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ سادہ لوح اور ضرورت مند لوگوں کو باہر بھیجنے کا جھانسہ دے کر ان کا استحصال کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔وزیرِداخلہ نے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں۔ان کے خلاف موثر اور جامع کاروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...