خیرپور (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنما غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کرپشن کے بادشاہ آصف علی زرداری کو بچانے کیلئے کوشش میں مصروف ہیں۔ نیب اور ایف آئی اے کو چاہئے کہ وہ ان لوگوں سے لوٹی ہوئی رقم واپس لائیں اور بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں انہوں نے کہا کہ پی پی کی جانب سے حلقے کے عوام کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ اگر وہ انکے ساتھ تعاون نہیں کریں گے تو انہیں مسائل سے دوچار ہونا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فنکشنل مسلم لیگ اور تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر امیدوار کھڑے کئے ہیں اور ہم ایک متحدہ مسلم لیگ بنانے جارہے ہیں جس میں نوازشریف کے ناراض ارکان سمیت دیگر مسلم لیگی شامل ہونگے۔
نوازشریف آصف زرداری کو بچانے کی کوشش میں مصروف ہیں : غوث علی شاہ
Sep 29, 2015