لندن (آئی این پی) عالمی نوبل امن ایوارڈ یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی سے انگلش فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فٹبالر ڈیوڈ بیکھمنے ملاقات کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یونیسیف کے سفیر بیکھمنے تعلیم کے فروغ کیلئے طالبان کیخلاف ڈٹ جانے والی 18 سالہ طالبہ کے ساتھ تصویر کھنچوا کر اسے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ میں انتہائی خوش قسمت ہوں کہ میری ناقابل یقین اور متاثر کن ملالہ کے ساتھ دوبارہ ملاقات ہوئی، وہ صحیح معنوں میں بہت سے لوگوں کیلئے رول ماڈل ہیں۔ بیکھمکی ملالہ سے پہلی ملاقات دو سال قبل اس وقت ہوئی جب انہیں ڈیلی مرر پرائیڈ آف بریٹین ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔