لاہور (کامرس رپورٹر ) آل پاکستان انجمن تاجران( خالد پرویز ) گروپ نے وِد ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجر کمیونٹی کی7اکتوبر کو ملک گیر ہڑتال کے حوالے سے مشاورت کے لیے سپریم کونسل کا اجلاس 2اکتوبر کو لاہور میں طلب کر لیا ہے ۔ انجمن تاجران نے کہا ہے کہ حکومت وِد ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کو انا کا مسئلہ نہ بنائے۔ اسے واپس لینے سے حکومت کی ہتک نہیں عزت ہوگی اور تاجر برادری میں اس کی مقبولیت بحال ہوگی۔