کرپشن کیس میں گرفتار ڈاکٹر عاصم ہسپتال سے ڈسچارج، رینجرز نے پھر تحویل میں لے لیا

کراچی (اے این این) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کو ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد رینجرز نے اپنی تحویل میں لے کر قومی ادارہ امراض قلب سے میٹھا رام ہاسٹل منتقل کر دیا۔ ڈاکٹر عاصم 90 دن کے لئے رینجرز کی تحویل میں ہیں۔ رینجرز نے 27 اگست کو انسداد دہشت گردی عدالت سے اپنی تحویل میں لیا تھا۔ ڈاکٹر عاصم حسین کو 22 ستمبر کو دل کی تکلیف کی شکایت کے بعد قومی ادارہ امراض قلب میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کے ضروری ٹیسٹ کئے گئے اور زیر علاج رہے۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹر عاصم کی تمام رپورٹس کو نارمل قرار دیا تھا۔ علاوہ ازیں عدالت نے 50 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار ملزم ریحان عرف بہاری کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا۔ گذشتہ روز ریحان عرف بہاری کو انتہائی سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں رینجرز حکام کی جانب سے ملزم کے 90 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے رینجرز حکام کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو تفتیش کے لئے 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔ واضح رہے کہ 50 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ریحان عرف بہاری کو 25 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں انسدادہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن شکیل عرف بابا کو 5 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم کو 90 روز کی تحویل مکمل ہونے عدالت میں پیش کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...