ود ہولڈنگ ٹیکس سے بنکوں کے ڈیپازٹس میں ریکارڈ کمی ہوئی: خادم حسین

Sep 29, 2015

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس و انڈسٹریز کے نو منتخب ایگزیکٹو ممبرخادم حسین نے کہا ہے کہ اپنی ہی بنک میں جمع رقم پر لین دین پر وید ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ تاجروں و صنعتکاروں کے لیے پریشانی کا باعث ہے ود ہولڈنگ ٹیکس کے باعث بنکوںسے لین دین میں کمی واقع ہورہی ہے جس کے باعث بنکنگ ڈیپازٹ میں تشویشناک حد تک کمی واقع ہوئی ہے ۔ حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس پر تاجروں کے احتجاج کو سنجیدگی سے لے اور مذکورٹیکس کو فی الفور ختم کیا جائے بینکنگ ٹرانزیکشنز پروید ہولڈنگ ٹیکس وصولی کے بعد نجی کاروبار تیزی سے نقد لین دین اور متبادل ذرائع پر منتقل ہورہا ہے وید ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے باعث بنکوں سے 200ارب سے زائد کے ڈیپازٹ ختم ہونا تشویشناک ہے جبکہ اس ٹیکس کے باعث بنکوں کی ٹرانزکشن میں30فیصد کمی واقع ہوئی ہے بنکنگ ٹرانزکشن پروید ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے بنکنگ سیکٹر بھی متاثر ہوا ہے ۔اس ٹیکس کی موجودگی میںتاجروں و صنعتکاروںکا بنکوں پر سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ تمام کمرشل بنکوں نے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کو اس ٹیکس کے متعلق اپنی مشکلات سے تحریری طور پر آگاہ کیا ہے ۔خادم حسین نے کہا کہ حکومت تاجروں کے مطالبات پراور بنکنگ سیکٹر کو بچانے کیلئے فی الفور یہ ٹیکس واپس لے ، اپنی ہی رقم پر بنکوں سے ٹیکس کی کٹوتی تاجر طبقہ کے ساتھ زیادتی ہے ،جبراً ٹیکس کی وصولی سے تاجروں میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔

مزیدخبریں