سانگلا ہل : مسلم لیگ ن میں دھڑے بندی، برجیس طاہر، طارق باجوہ میں صلح نہ ہو سکی

سانگلاہل(آصف محمود نظامی) مسلم لیگ ن میں دھڑے بندی کے خاتمے اور وفاقی وزیر امور کشمیر ،گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر اور صوبائی حلقہ 170 کے رکن چوہدری طارق محمود باجوہ کے مابین باضابطہ صلح کیلئے وزیر اعلیٰ ہائوس میں ہونے والا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا،دونوں ارکان اسمبلی میں صلح نہ ہو سکی اور معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا،بلدیاتی الیکشن کی ٹکٹوں پر معاملات طے نہ ہو سکے،مسلم لیگ ن نے پارٹی ٹکٹ وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر گروپ کودے دیئے،ملک محمد پرویز کے دستخطوں سے جاری کردہ ٹکٹ پارٹی امید و ا ر وں کو مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر میاں محمد اعظم شریف جاری کرینگے، چوہدری طارق محمود باجوہ ایم پی اے آج وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کرینگے اور حلقہ کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کرینگے،اجلاس میں وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر،وزیر اعظم کے مشیر سینٹر سعود مجید،ایڈوائزر ٹو سی ایم ذیشان رفیق ،پی ایس او ٹو سی ایم عطا ء تارڑ ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری حاجی رانا محمد ارشد،چوہدری طارق محمود باجوہ ایم پی اے نے شرکت کی ،اجلاس میں وفاقی وزیر برجیس طاہر اور طارق محمود باجوہ نے اپنے اپنے تحفظات کا اظہار کیا، ارکان اسمبلی میں صلح کیلئے میاں حمزہ شہباز ایم این اے،مشیر وزیر اعظم سینٹر سعود مجید کو ذمہ داری سونپی گئی ہے،جنہوں نے پہلے مرحلے میں وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان چوہد ر ی محمد برجیس طاہر اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد کے مابین باضابطہ صلح کرادی ہے،تاہم چوہدری طارق محمود باجوہ ایم پی اے کو اس صلح میں شامل نہ کیا گیا تھا اور طارق باجوہ کی صلح کیلئے 3اجلاس ہوئے جو بے نتیجہ ختم ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...