اسلام آباد (پ ر) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا حالیہ اجلاس محض وقت گزاری ہے کیونکہ عالمی مسائل کے حل سے گریز کیا گیا ہے یہ ادارہ آج تک عالمی سرغنے اور اس کے پٹھوؤں کی لونڈی کا کردار ادا کر رہا ہے منیٰ میں سانحہ بھگڈر پر پوری امت مسلمہ رنجیدہ ہے جسے برادر اسلامی ملک کے صدر کی جانب سے اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فائدہ دشمن کو ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایف جے پنجاب کے صوبائی صدر علامہ حسین مقدسی اور ناظم الامور علامہ سید محسن الحسینی کی سرکردگی میں عہدیداران و عمائدین پنجاب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔