مکرمی! کالاباغ ڈیم مردہ گھوڑا نہیں یہ ایک قومی منصوبہ ہے جسے سیاسی مفادات کیخاطر ہرگز قربان نہیں ہونا چاہئے۔ جو سیاسی عناصر کالاباغ ڈیم کی مخالفت کر رہے ہیں انہیں پہلے زمینی حقائق دیکھئے چاہئیں کہ معاشی ترقی دینے کے لئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے کیونکہ ان سے نہ صرف انتہائی سستی بجلی پیدا ہوگی بلکہ زرعی شعبے کے لئے وافر پانی بھی میسر آئیگا۔ پاکستان کی صنعتوں کو انتہائی سستی بجلی، زرعی شعبے کو وافر پانی جبکہ ملک کو تباہ کن سیلابوں سے بچانے کی ضرورت ہے۔ جو لوگ کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرتے ہیں ان کو ملکی نہیں ذاتی مفاد عزیز ہیں۔ پانی سے پیدا ہونیوالی بجلی کی لاگت صرف 1.94 روپے فی یونٹ ہے جبکہ تھرمل بجلی کی لاگت 18 روپے فی یونٹ اور سولر بجلی 22 روپے فی یونٹ پڑتی ہے۔ پاکستان میں پانی اور بجلی کی قلت شدت اختیار کرتی چلی جارہی ہے۔ جبکہ بڑھتی ہوئی آبادی کے لئے زرعی پیداوار بھی بڑھانا ہوگی۔ (چوہدری محمد اکمل چیمہ، سیالکوٹ)