لاہور(نامہ نگار)پولےنڈ کے سفےرپائےوٹراوبالنسکی( Obalinski Piotr)کی سربراہی مےں دو رکنی وفد نے بدھ کے روزانسپکٹر جنرل پولےس پنجاب، مشتاق احمد سکھےرا کے دفتر مےں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پنجاب پولےس اور پولےنڈ پولےس کی ورکنگ کے حوالے سے تفصےل سے تبادلہ خےال کےا گےا۔ پولےنڈ کے سفےر نے پنجاب پولےس کے افسران کو نےشنل پولےس اکےڈمی پولےنڈ مےں تربےتی کورسز مےں شرےک ہونے کی دعوت دی جبکہ انسپکٹر جنرل پولےس پنجاب نے بھی پولےنڈ کے پولےس افسران کے لئے نےشنل پولےس اکےڈمی اور پولےس کالج سہالہ مےں تربےت کی پےشکش کی۔ ملاقات مےں دونوں ممالک کے درمےان پولےس وفود کے تبادلوں کا بھی فےصلہ کےا گےاتا کہ پولےنڈ اور پنجاب پولےس کے افسران کرائم فائٹنگ کے لئے اےک دوسرے کے تجربات سے مستفےد ہو سکےں۔ملاقات مےں ےہ بھی فےصلہ کےا گےا کہ پنجاب پولےس کے افسران پولےنڈ جا کر شعبہ پولےس مےں استعمال ہونے والی جدےد ٹےکنالوجی کے حوالے سے تربےتی کورسز مےں شرکت کرےں گے۔
پولینڈ کے سفیر کی آئی جی پنجاب سے ملاقات، پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال
Sep 29, 2016