ٹیوٹا اور پی اے ایف کے مابین شراکت داری کیلئے مفاہمت یادداشت پر دستخط

لاہور (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف ائر مارشل فاروق حبیب نے کہا ہے کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) اور پاکستان ائیر فورس(پی اے ایف)کے مابین تعاون اور شراکت صوبہ پنجاب میں فنی تعلیم کوفروغ دے گا۔صوبہ پنجاب کے بیروزگار نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے ٹیوٹا کا کردار بلا شبہ قابل ستائش ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ٹیوٹا اورپی اے ایف کے مابین مفاہمتی یادداشت کے سمجھوتے پر دستخطوں کے موقع پر کیا۔ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف ائر مارشل فاروق حبیب اور چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے مفاہمتی یادداشت کے سمجھوتے پردستخط کئے۔

ای پیپر دی نیشن