کوئٹہ: فاطمہ جناح ہسپتال میں دا خل 6مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق

کوئٹہ(آن لائن) فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو کے شبے میں داخل 6مریضوں میں کانگو کی تصدیق ہو گئی۔ دالبندین، قندھار اور خانوزئی سے مریضوں کو 22، 23، 24 اور 25ستمبر کو فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مریضوں میں سے 3کا تعلق کوئٹہ جبکہ 1خانو زئی ، 1دالبندین اور 1کا تعلق قندھار سے ہے۔ رواں سال 149افراد کو کانگو کے شبے میں داخل کیا گیا 38مریضوں میں کانگو کی تصدیق ہوئی جن میں سے 14مریض جاں بحق ہو ئے۔

ای پیپر دی نیشن