لاہور+ قصور ( نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) سرو سز ہسپتال میںباغبانپورہ کے امام مسجد کا 27 سالہ بیٹا مبینہ طور پرڈاکٹروں کے غلط انجکشن لگانے سے ہلاک ہو گیا ہے۔جس پر لواحقین نے شدید احتجاج کیا ہے۔ بتایاجاتاہے کہ با غبانپورہ کے علاقہ پاکستان منٹ داروغہ والا میں ایک مسجد کے امام کے 27 سالہ بیٹے ثناء اللہ کو طبعیت خراب ہونے پر سر وسز ہسپتال لایا گیا۔ لواحقین نے الزام لگایاکہ ڈاکٹروں کی غلطی کی وجہ سے ثناء اللہ ہلاک ہو ا ہے۔جس پر لو احقین نے ڈاکٹروں سے تلخ کلامی کے بعدشدید احتجاج کیا۔ لو احقین نے کہاکہ ثنا ء اللہ کے صر ف پیٹ میں درد ہو ا تھا ۔ڈاکٹر وں نے موقف اختیار کیا کہ ثناء اللہ کو بالکل درست انجکشن لگایاگیا ہے۔وہ ہارٹ اٹیک کے باعث ہلاک ہوگیا ہے ۔الہ آباد میں نجی ہسپتال کے عملہ کی غفلت سے محنت کش کی بیوی 5بچوں کی ماںغلط گرو پ کا خو ن لگنے سے جا ں بحق ،ڈی ڈی ایچ چو نیا ں نے ہسپتال اور لیبا رٹری کو سیل کر دیا ور ثا ء نے کا رروائی کے لئے تھا نہ الہ آ باد میں در خواست دے د ی۔ نوا حی گا ئو ں نین وال خا لصہ کا اللہ دتہ اپنی بیوی کو ڈلیوری کے لئے الہ آ باد کے پرا ئیویٹ ہسپتال میں لے کر آ یا جہا ں پر اللہ دتہ کی بیوی شہنا ز کا آ پریشن کیا گیا، خو ن کی کمی کی وجہ سے خو ن لگا یا جا نے لگا خا تو ن کا بلڈ گرو بی اے نیگٹیو تھا جبکہ لیبا رٹری ٹیکنیشن نے اس کے خا وند اللہ دتہ کو او پا زیٹو گرو پ خو ن کا تھیلا تھما دیا جو ہسپتا ل کے عملہ نے بنا چیک کئے ہی مریضہ کو لگا دیا جس سے اس کی مبینہ طور پر موت واقع ہو گئی ور ثا ء نے احتجاج کے بعد کا رروائی کے لئے تھا نہ الہ ا ٓباد میں در خو است دی۔