لاہور+ سیالکوٹ (نامہ نگاران) 2 واقعات میں شادی سے 2 روز قبل لڑکی کی خودکشی جبکہ گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر دوسری نے پھندا لے لیا۔ تفصیل کے مطابق لاہور میں باغبانپورہ کے علاقہ کالج روڈ کی رہائشی 22 سالہ سعدیہ کی کزن سے شادی طے ہو چکی تھی اور 2 روز بعد ان کی شادی تھی۔ گزشتہ روز سعدیہ نے خود کو کمرے میں بند کرکے پنکھے سے لٹک کر پھندا لے لیا۔ لواحقین نے دروازہ توڑ کر اسے نیچے اتارا اور اسے طبی امداد کیلئے شالیمار ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ سیالکوٹ میں نور کی 18 سالہ بیٹی مصباح کنول نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے کمرے میں جا کر اپنا موبائل کیمرہ آن کرکے لٹکا دیا اور موبائل کیمرے کے سامنے گلے میں دوپٹے سے پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر زندگی ختم کر لی۔
2خودکشیاں : شادی سے 2 روز قبل لڑکی نے پھندا لے لیا
Sep 29, 2016