نئے آرمی چیف کا انتخاب حکومت کی پوزیشن مستحکم کرے گا: رائٹر‘وزیراعظم کو 4 نام بھیجے گئے لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے فیورٹ ہیں:رائٹرز

اسلام آباد (رائٹر) پاک فوج کے سربراہ کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے قریب آ رہی ہے اور وزیراعظم نوازشریف کے سامنے انتخاب کا اہم مرحلہ ہو گا۔ رائٹر کے مطابق آنے والے دنوں میں پتہ چلے گا کہ کون پاک فوج کی کمان کرتا ہے جس کا امریکہ اور بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے حوالے سے ملک پر خاصا اثرورسوخ ہو گا۔ جنرل راحیل شریف پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں جب نومبر میں ان کے عہدہ کی میعاد ختم ہو گی تو وہ عہدہ چھوڑ دینگے۔ پاک فوج بھی صاف طور پر آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا امکان مسترد کر چکی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان عاصم باجوہ مﺅقف واضح کر چکے ہیں۔ رائٹر کے مطابق وزیراعظم کا انتخاب حکومت کی پوزیشن کو مستحکم کرے گا۔ رائٹر کے مطابق وزیراعظم کے 3 قریبی ساتھیوں اور ایک سینئر فوجی اہلکار نے بتایا کہ فوجی ہائی کمان نے وزیراعظم کو 4 نام بھیجے ہیں۔ ان قریبی ساتھیوں کے مطابق 2009ءمیں سوات میں طالبان کے خلاف آپریشن کرنے والے XXX1 کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے وزیراعظم کے فیورٹ ہیں۔ رائٹر نے ان ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ رمدے آرمی چیف کے بھی پسندیدہ ہیں۔
نیا آرمی چیف

ای پیپر دی نیشن