سیالکوٹ (نامہ نگار) بھارت کی طرف سے دریائے چناب کے پانی کی مقدار میں مزید ایک ہزارکیوسک کی کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب کے پانی کی آمد 15250 کیوسک سے کم ہوکر 14240 کیوسک رہ گئی ہے جبکہ دریائے جموں توی اور دریائے مناو رتوی کا پانی کا بھی شامل ہونے سے دریائے چناب کا مجموعی پانی 18953 کیوسک ہوگیا ہے جہاںاخراج 8 ہزار کیوسک ہے جبکہ ہیڈمرالہ کے مقام پر بند کی جانے والی نہر مرالہ راوی لنک بدستور بند ہے اوردوسری نہر اپر چناب میں 12195 کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ محکمہ ایری گیشن کے مطابق بھارت نے دریائے چنا ب کا پانی مقبوضہ کشمیر میں بگلیہارڈیم پر روک رکھا ہے اور پانی کی کمی کی وجہ سے نہر مرالہ راوی لنک بند کی گئی ہے جبکہ پانی کی کمی کی وجہ سے دریائے چناب کا زیادہ تر حصہ خشک ہو چکا ہے اور بھارت کی طرف سے دریائے چناب کا پانی روکے جانے کی وجہ سے سیالکوٹ سمیت مختلف اضلاع کی لاکھوں ایکٹر زرعی اراضی کو نقصان پہنچ چکا ہے جس پر کاشتکار اور کسان پریشان ہیں۔
پانی کم
ھارت کی طرف سے دریائے چناب کے پانی کی مقدار میں مزید ایک ہزارکیوسک کی کمی کر دی گئی
Sep 29, 2016