لاہور (نیوز رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے انتخابات میں ڈاکٹر گلشن احمد بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ڈاکٹر
عامر حسین بندیشہ پیٹرن انچیف اور ڈاکٹر ذیشان ملک بطور چئیرمین منتخب ہوگئے ۔ نئی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا اور اپنی ذمہ دارایاں سنبھال لی ہیں۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پنجاب میں نئی کابینہ کی حلف برداری کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر اجمل چوہدری نے نئی کابینہ سے حلف لیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر شبیر چوہدری ، ڈاکٹر شعیب نیازی ، ڈاکٹر عدنان گوندل سمیت ڈاکٹروں کی کثیر تعداد اور پیرا میڈیکل بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔