بھارت کا جنگی جنون اس کی معیشت کو لے ڈوبا، ممبئی سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک کے جھوٹے دعوی کے بعدممبئی سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ۔ کاروباری سرگرمیو ں کے دوران ممبئی سٹاک مارکیٹ میں اچانک 500پوائنٹس کی کمی واقعہ ہو گئی جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ بھی 50پیسے گر گیا جس کے بعد بھارتی روپے کی قیمت ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون اس کی معیشت کو لے ڈوبے گا اور سرجیکل سٹرائیک کے جھوٹے پروپیگنڈے کے بعد ممبئی سٹاک مارکیٹ میں خاطر خواہ کمی واقعہ ہوئی ہے اور اگر بھارت نے اس قسم کے جھوٹے پروپیگنڈے جاری رکھے تو سٹاک مارکیٹ میں اسی طرح کمی واقع ہوتی رہے گی جس سے بھارت کی معیشت بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔
جنگی جنون بھارتی معشیت کو لے ڈوبا، ممبئی سٹاک مارکیٹ کریش ، روپیہ 50 پیسے گرگیا
Sep 29, 2016 | 21:09