قائمہ کمیٹی دفاع کا دورہ جی ایچ کیو‘ آرمی چیف کا خیرمقدم‘ فوجی تیاریوں پر بریفنگ

Sep 29, 2016 | 21:47

ویب ڈیسک

  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ آرمی چیف راحیل شریف نے پارلیمنٹرینز کو خوش آمدید کہا۔ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے کمیٹی ارکان کو بارڈر کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے ارکان کے ساتھ قومی سلامتی کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی۔ کمیٹی چیئرمین خواجہ سہیل نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) نے سرحدوں پر سکیورٹی کی موجودہ صورتحال ، درپیش خطرات اور فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں کے بارے میں کمیٹی کے ارکان کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے اور وہ ہمیشہ جنگ اور امن کے دور میں مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کی فوج سب سے زیادہ جنگی تجربہ رکھتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایبٹ آباد میں فزیکل فٹنس کے فوجی مقابلے ملاحظہ کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے افسروں و جوانوں کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار، فزیکل فٹنس کے اعلیٰ معیار اور جوش و جذبہ کی بدولت یہ مقام حاصل ہوا ہے۔

مزیدخبریں