راولپنڈی (نوائے و قت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کئے گئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو کور کمانڈر لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل صادق علی جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آرمز تعینات کئے گئے ہیں۔ وہ اس سے قبل کور کمانڈر لاہور تعینات تھے۔ واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد گذشتہ سال دسمبر میں پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کئے گئے تھ، جس کے تحت لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کو جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آف آرمز تعینات کیا گیا تھا۔ عاصم باجوہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر جون 2012ء میں تعینات کیا گیا تھا جبکہ انہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ستمبر 2015ء میں ترقی دی گئی تھی۔ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اس سے قبل کمانڈر سدرن کمانڈ تھے۔
جنرل عامر ریاض