بدین (نامہ نگار) نواحی گاؤں مستری مگسی کے خمیسو کا 10 سالہ بیٹا ارشادکلہاڑی لگنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ مکینوں کے مطابق کہ کھیتوں میں درخت کاٹنے کے بعد خمیسو نے کلہاڑی اپنے 10 سالہ بیٹے کی طرف پھینکی جو اس سے سنبھالی نہ جا سکی اور ارشاد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ بیٹے کی موت کے بعد باپ بے ہوش ہو گیا اور تاحال اس کی حالت غیر ہے۔ دوسری جانب کچھ لوگوں کی جانب سے مقتول کے چھوٹے بھائی پر بھی قتل کرنے کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔
اتفاقاً کلہاڑی لگنے سے بچہ چل بسا
Sep 29, 2017