تےمرگرہ (نامہ نگار) تےمرگرہ کے نجی ہسپتال مےں تحصےل بلامبٹ کے علاقہ حےا سےری سے تعلق رکھنے والی خاتون کے کامےاب آپرےشن مےں چار بچوں کی پےدائش ہوئی ، ماں اور بچے صحت مند ہیںجبکہ بےک وقت چار لڑکوں کی پےدائش پر اہلخانہ مےں خوشی کی لہردوڑ گئی عمران جو کہ سعودی عرب مےں مزدوری کرتا ہے اس کی بےوی مسماة (ش) کو مےاں بانڈہ تےمرگرہ کی لےڈی ڈاکٹر کے نجی کلےنک مےں لاےاگےا جہاں پر انہوں نے خاتون کو بڑے ہسپتال مےں لے جانے کی ہداےت کی عمران کے رشتہ داروں نے (ش) کو نجی ہسپتال مسرت شوکت لے گئے جہاں پر گائناکالوجسٹ ڈاکٹر مسرت نے ان کا کامےاب آپرےشن کےا جس کے نتےجے مےں خاتون نے بےک وقت چار بچوں کو جنم دےا اور دل چسپ بات ےہ ہے کہ چاروں لڑکے ہےں اور زچہ اور چاروں لڑکے مکمل نارمل اور صحت مند ہےں ےاد رہے کہ عمران کی پانچ بےٹےاں ہےں جبکہ کوئی بےٹا نہےں تھا اس مو قع پر گائناکالوجسٹ ڈاکٹر مسر ت نے بتاےا کہ خاتون کا آپرےشن مشکل کام تھا تاہم انھوں نے اپنے تجربے کو استعمال کرکے نہ صرف خاتون کی جان بچائی بلکہ چاروں لڑکوں کی نارمل پوزےشن مےں کامےابی حاصل ہوئی۔