رےاض ( آن لائن )سعودی سپریم علماء کونسل کے سینئر رکن اور سرکردہ عالم دین الشیخ عبداللہ بن عبدالمحسن الترکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا قانون قرآن و سنت کے اصولوں کے مطابق ہے خواتین کی ڈرائیونگ قرآن وسنت کی تعلیمات کے منافی نہیں۔ علماءکونسل کے رکن الشیخ عبداللہ الترکی نے اپنے اےک بےان مےںکہا ہے کہ کہا کہ خواتین کی ڈر ائیونگ اسلامی شریعت کے ضوابط کے خلاف نہیں، تاہم آج تک اگر خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت نہیں دی گئی تو اس کا مقصد یہ تھا کہ معاشرے میں کسی قسم کی اخلاقی بے راہ روی پیدا نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت بھلائی اور سماجی ترقی کی خواہاں ہونے کے ساتھ دین اسلام کے تحفظ اور ریاست کے اسلامی دستور کی عمل داری کے لیے کوشاں ہے۔ اگر اس کے کچھ منفی پہلو بھی ہیں تو وہ بھی جلد ختم ہوجائیں گے۔