بورے والا (نمائندہ نوائے وقت )تھانہ صدر پولےس افسران کی خاتون سے زیادتی۔ تھانہ کے اندر بر ہنہ کر کے تشدد ‘خاتون انصاف کے لئے در بدر کی ٹھوکرےں کھانے پر مجبور ۔تفصےل کے مطابق مشاءاظہر سکنہ 259ای بی نے ڈی پی او کو دی گئی درخواست مےں مو قف اختےار کےاکہ مےں ےکم ستمبر 2017کو صبح دس بجے مےں اپنے گھر مےں اکےلی موجو د تھی کہ محمد اقبال سکنہ 245ای بی مےں زبردستی داخل ہو گےا مجھے کمرہ مےں لے جا کر زےادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کے خلاف کا رروائی کے لئے درخواست لے کر مےں گواہوں کے ہمراہ تھانہ صدر پولےس گئی وہاں موجود محرر نے کہا مےں آ پ کو اےس اےچ او ذاکر گجر کے سامنے پےش کر دےتا ہوں جس پر محرر مجھے اےس اےچ او کے کمرہ مےں لے گےا وہاں الزام علےہہ محمد اقبال ،سب انسپکٹر اےاز خاں بھی موجود تھے مجھے دےکھتے ہی انہوں نے غلےظ گالےاں دےں اےس اےچ اونے اے اےس آئی قا سم ‘اے اےس آئی عبدالستار کو آواز دی وہ کمرہ مےں آئے تو اےس اےچ او نے کہا کہ اس کے کپڑے اتارو ا ور اسے برہنہ کر و پولےس اہلکاروں نے مجھے بر ہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔ محمد اقبال کے خلاف کسی قسم کی کار روا ئی نہ کرنا ورنہ تمہارے ہی خلاف مقدمہ درج کر دےں گے۔ میںگھر آگئی شام تےن بجے مےں اپنی بہن ماہ نور جو کہ چھٹی کلاس کی طا لبہ ہے اور اپنی آنٹی شازےہ کے ہمراہ گھر مےں موجود تھی کہ اچانک اے اےس آئی قاسم اور اے اےس آئی عبد الرحمن اور اے اےس آئی ذوالفقار دےوار پھلانگ کر زبردستی گھر داخل ہو گئے دروازہ کھول دےا جس پر اےس اےچ او تھانہ صدر ذاکر گجر اور سب انسپکٹر اےاز خاں باقی پولےس اہلکار وں کے ہمراہ اند ر آگئے جس پر ہم نے خوفزدہ ہو کر کمرے مےں جا کر اند ر سے کنڈی لگا لی تو پو لےس اہلکاروں نے کمرہ کا دروازہ ٹھڈہ مار کر کھول دےا اور ہمےں تشدد کا نشانہ بنا ےا چالےس ہزار روپے نقدی اور قےمتی بالےاں بھی اٹھا لےں اور مجھے اور مےری بہن ماہ نور کو تشدد کا نشانہ بنا تے ہوئے گھسےٹتے ہوئے پولےس وےن مےں ڈال کر تھانہ لے گئے واضح رہے کہ مشا اظہر کی درخواست کے مطا بق زیادتی کا نامزد کر دہ ملزم اقبال تھانہ صدر مےں تعنےات سب انسپکٹر اےاز خاں کا قرےبی رشتہ دار ہے جس پر مجھ پر جھوٹا مقدمہ درج کےا گےا ۔مشاءاظہر نے اعلی حکام سے مطالبہ کےا کہ مجھے انصاف مہےا کےا جائے ۔