لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مزید3 فلورملز سے اضافی ٹیکس وصولی پر عمل درآمد روکنے کا حکم دیتے ہوئے تمام درخواستیں یکجا کرکے 11 اکتوبر کو سماعت کے لیے پیش کرنے کاحکم دے دیا۔ جسٹس شاہد جمیل نے مزید3 فلور ملزمالکان کی درخواست پر سماعت کی جس میں اضافی ٹیکس کی وصولی کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ حکومت نے بلاجواز اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی شروع کر دی ہے جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ فلور ملز پر لیوی ٹیکس عائد کرنے سے آٹا بھی مہنگا ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا حکومت کی جانب سے ٹیکس میں اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔