اسحاق ڈار سے جبری استعفیٰ لیا جائے پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی میں قرار داد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف فرد جرم لگنے کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے جبری استعفیٰ کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں لے آئی، قرارداد قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے جمع کرائی، متن کے مطابق ملک کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے، موجودہ حکومت کے معاشی ترقی کے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے، جسکی بنیادی وجہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور انکی ناقص پالیسیاں ہیں، قرارداد میں کہا گیا کہ جس ملک کا وزیر خزانہ منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث ہو اور اسے ملک کی سب سے بڑی عدالت تاحیات نااہل قرار دے چکی ہو اور اب غیر قانونی اثاثہ جات رکھنے پر فرد جرم بھی عائد کی جا چکی ہو اس سے نہ صرف دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی بلکہ ملکی معیشت کی تباہی میں بھی اسحاق ڈار کا ہاتھ ہے، متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیر خزانہ عدالتی نا اہلی اور فرد جرم لگنے کے بعد عہدے پر رہنے کا قانونی اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں اس لئے ان سے جبری استعفیٰ لیا جائے تاکہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہو سکے مزید یہ کہ اسحاق ڈار تحقیقات کا سامنا کریں اور اگر عدالت میں اپنی آمدن اور وسائل میں مطابقت ثابت کر سکے تو وہ دوبارہ عہدے پر آ جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...