کوئٹہ: گزین مری کے ریمانڈ میں مزید پانچ دن توسیع ‘درخواست ضمانت پر بحث مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگا

کوئٹہ(اے اےن اےن)بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ نوابزادہ گزین مری کے خلاف بم دھماکے کے مقدمے میں ریمانڈ میں مزید پانچ روز کی توسیع کر دی گئی جبکہ گزین خان مری کی درخواست ضمانت پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بحث مکمل ہو گئی۔ فیصلہ آج 29 ستمبر کو سنایا جائے گا، سخت سیکورٹی میں گزین مری کو عدالت لایا گیا، میڈیا کے نمائندوں کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزادہ گزین مری کے وکیل ارباب محمد طاہر ایڈووکیٹ نے قتل اقدام قتل بکار سرکار میں مداخلت اور دھماکہ خیز مواد کے مقدمہ میں درخواست ضمانت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دائر کی اور معزز عدالت نے درخواست ضمانت پر بحث مکمل ہونے کے بعدانسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج مسٹر محمد رفیق لانگو نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزادہ گزین خان مری کی جانب سے ایڈووکیٹ ارباب محمد طاہر پیش ہوئے۔ سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزادہ گزین مری سمیت 8 ملزمان پر لیویز کیمپ منجرہ پرراکٹ اور جدید اسلحہ سے حملے کا مقدمہ درج لیویز تھانہ منجرہ میں درج تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...