لاہور (وقائع نگار خصوصی) عمران خان کے خلاف زیرسماعت توہین عدالت کی درخواست پر جلد کارروائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔ ایک متفرق درخواست کے ذریعے جلد سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔ متفرق درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ عمران نے عدالتی احکامات کے باوجود 2014 میں لانگ مارچ کیا اور ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر تحریک انصاف کے سربراہ کے خلاف توہین کی درخواست دائر کی گئی۔ وکیل کے مطابق درخواست گزشتہ تین سال سے زیر سماعت ہے اور اس پر پیش رفت نہیں ہو رہی ہے۔