پشاور(بیورورپورٹ)محرم الحرام کے دوران سیکورٹی خدشات کے پیش نظراندرون پشاور میں واقع نجی سکولوں کو آج سے چھٹیاں دے دی گئی ہےں جبکہ خیبرپی کے میں نویں اور دسویں محرم الحرام کو عام تعطیل ہو گی اندرون شہر سرکاری تعلیمی ادارے بھی آج سے ممکنہ طور پربند ہو جائینگے خیبر بازار کو گزشتہ روز سے سیل کردیا گیاہے جبکہ اندرون شہر مختلف بازاروں اور علاقوں کو آٹھویں اور نویں محرم الحرام کے جلوسوں کے حوالے سے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر جمعرات کے روز سے ہی سیل کردیاگیا ہے ہوٹلوں کو بھی بند کیا جا چکا ہے۔ علاوہ ازیں پشاور پولیس حکام نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے باوجود سپیشل ڈیوٹی میں غفلت برتنے اور بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ استعمال نہ کرنے کی پاداش میں سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت 6اہلکاروں کو معطل کرکے کوارٹر گارڈ میں بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
سیکورٹی خدشات: پشاور کے نجی سکولوں کو آج سے چھٹیاں دے دی گئیں
Sep 29, 2017