اسلام آباد(آن لائن) انسداد منشیات کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر کے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت اٹھارہ اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے موسی گیلانی اور سابق وفاقی وزیر شہاب الدین کیخلاف ایفی ڈرین کیس کی سماعت ہوئی جس میں علی موسی گیلانی اور شہاب الدین عدالت میں پیش ہوئے۔ دوسری جانب اے این ایف کے تفتیشی افسر شاہد پبلک پراسےکیوٹر نے عدالت میں اپنی رپورٹ جمع کروائی۔ بعدازاں نعیم بخاری ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا شہاب الدین کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایا جارہا ہے کیونکہ اے این ایف نے اپنے پہلے تین چالان میں شہاب الدین کا ذکر نہیں کیا چوتھے چالان میں ایک منصوبے کے تحت سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے نام شامل کیا گیا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت اٹھارہ اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔
ایفی ڈرین کیس:اے این ایف نے رپورٹ جمع کرادی
Sep 29, 2017