اسلامی تعلیمات پرمن وعن عمل کیا جائے تودنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے، لبنیٰ ریحان

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی لبنیٰ ریحان پیرزادہ نے کہا ہے کہ اسلام دنیا میںسب سے زیادہ امن و آشتی کا دین ہے اسلامی تعلیمات پرمن وعن عمل کیا جائے تودنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے۔راولپنڈی آرٹس کونسل،ڈیوکام کے اشتراک سے منعقدہ بین الاقوامی دن برائے امن کے سلسلے میںمنعقدہ پوسٹرزکی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ برداشت کے کلچرکوفروغ دینا اورایک دوسرے کی رائے کا احترام کیا جانا بہت ضروری ہے۔ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ امن بین الاقوامی موضوع ہے اوراس وقت اس کوفروغ دینے کی جتنی ضرورت اب ہے پہلے کبھی نہ تھی۔دنیا میں حکومتیں انسانی حقوق کی پاسداری کا خیال رکھیں تاکہ حقوق کی پامالی نہ ہو۔عبدالحسن رضوی کا کہنا تھا کہ طلباء نے امن کے موضوع پربہت اچھے پوسٹرزبنائے ہیں اوراچھے خیالات کا اظہارکیا ہے۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدنے مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔ڈیوکام کے ایگزیکٹوڈائریکٹرمنیراحمدنے کہا کہ راولپنڈی ااسلام آبادکے گیارہ سے زائدتعلیمی اداروں کے 100 سے زائدبچوں نے امن کومختلف اندازمیں پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت طلباء کی ذہنی نشوونما بہت ضروری ہے تا کہ وہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت بھی ہوسکے۔انھوں نے کہا کہ یہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیںاورانھوں نے ہی امن کوفرغ دینا ہے۔تقریب کے آخرمیں اعزازی سرٹیفیکٹس اورانعامات تقسیم کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن