ابوظہی ٹیسٹ: پاکستانی باﺅلر کا جادونہ چلا ، سری لنکا کے 4 وکٹوں پر 227 رنز

Sep 29, 2017

لاہور (نمائندہ سپورٹس رپورٹر+ سپورٹس رپورٹر) ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستانی باﺅلر زکا جادو نہ چل سکا ‘ لنکن ٹیم نے چار وکٹوں پر 227رنز بنا لئے ۔ لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا ۔ پہلی وکٹ 34 کے سکور پر گری جب کوشال سلوا کو12رنز پر حسن علی نے بولڈ کر دیا۔ تھیرامانے بغیر کوئی رن بنائے یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔کوشل مینڈس دس رنز پر یاسر شاہ کی گیند پر وکٹ کیپر سر فراز احمد کو کیچ تھما بیٹھے ۔کرونا رنتے نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے ۔ وہ 93رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ۔پہلے دن کھیل کے اختتام پر کپتان دنیش چندی مل 60اور وکٹ کیپر بلے باز ڈکویلا 42رنز بناکر کھیل رہے تھے ۔ پاکستان کی طرف سے سات باﺅلرز آزمائے گئے مگر صرف دو ہی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ یاسر شاہ نے دو جبکہ حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آوئٹ کیا ۔ شان مسعود ‘محمد عامر ‘محمد عباس ‘حارث سہیل اور اسد شفیق وکٹ لینے میں ناکا م رہے ۔ پاکستان کی طرف سے حارث سہیل کو ٹیسٹ کیپ چی گئی جو ا ظہر علی نے پہنائی ۔وہ پاکستان کے 229ویں ٹیسٹ کرکٹر بن گئے ۔فیلڈ امپائر ای این گلڈ پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے اس میچ کے امپائرز پینل میں تبدیلی کی گئی ہے۔ آئی سی سی نے ابوظہبی ٹیسٹ کے لیے ای این گلڈ اور نائجل لانگ کو فیلڈ امپائرز جبکہ رچرڈ کیٹل برا کو ٹی وی امپائر مقرر کیا تھا لیکن اب نائجل لانگ اور کیٹل برا میدان میں امپائرنگ کریں گے جبکہ پاکستان کے احسن رضا ٹی وی امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔زمبابوے کے اینڈی پائی کرافٹ اس سیریز کے لیے آئی سی سی میچ ریفری مقرر کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں