راولپنڈی(نیوزرپورٹر)سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی کینٹ سید ظفر حسن نقوی نے تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کو مضر صحت پینے کا پانی فراہم کرنے پربیکن ہاﺅس سکول سسٹم اور گلوبل اکیڈمی ہارلے سٹریٹ کو مجموعی طور پر 1لاکھ 40ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے، کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے فوڈ کے شعبہ کے عملہ نے بیکن ہاﺅس سکول سسٹم اور ہارلے سٹریٹ میں واقع گلوبل اکیڈمی میں چیکنگ کے دوران پینے کیلئے استعما ل ہونے والی پانی کے نمونے حاصل کرکے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے جہاں سے رپورٹ آنے کے بعد عدالت نے بیکن ہاﺅس سکول سسٹم کے ایڈمن آفیسر عابد کو ایک لاکھ روپے اور گلوبل اکیڈمی کے پرنسپل عامر ممتاز کو 40ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔