جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک ) کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے بورڈ سے راہیں جدا کرلیں ۔ ٹی ٹونٹی لیگ کی وجہ سے بورڈ کے ساتھ تعلقات خراب ہونے پر لورگاٹ نے علیحدہ ہونے میں بہتر سمجھا ۔ بورڈ کے نائب صدر تھابنگ مورے کو قائم مقام چیف ایگزیکٹو افسر تعینات کر دیا گیا ۔ بورڈ کے صدر کرس نیزانی نے کہا کہ ہم کئی بار معاملات کو حل کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے ۔ بورڈ نے متفقہ طور پر لورگاٹ کو علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ یہ ہمارے لئے مشکل مرحلہ تھا ۔ نئے چیف کی تعیناتی بھی جلد کی جائے گی ۔ لورکاٹ کو 2015ءمیں تین سال کیلئے تعینات کیا گیا تھا اور ان کی مدت 2019ءمیں مکمل ہونا تھی ۔
چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ سے علیحدہ ہو گئے
Sep 29, 2017