لاہور (کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ سے انکے تمام بنک اکاﺅنٹس اور اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آر نے اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کو 2015ءمیں انکی آمدن کا مکمل ریکارڈ، بنک اکاﺅنٹس سمیت تمام اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ اسکے علاوہ ثمینہ پروڈکشن سے حاصل ہونے والی آمدنی کی بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
ثمینہ پیرزادہ