اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے گریڈ17 اور 18 کے 14 افسروں کو تبدیل کر دیا۔ گریڈ 18 کے افسر محمد نعمان کو ڈپٹی کلیکٹر‘ ایم سی سی سیالکوٹ‘ گریڈ 17 کے قمر بن ظفر کے اسسٹنٹ کلیکٹر ایم سی ملتان‘ امتیاز احمد کو اے سی ایم سی سی حیدر آباد‘ امیر احمد کو اے سی ایم سی سی فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔ پانچ افسروں نفیس محمد خان‘ شمس الرحمان‘ آمنہ نعیم‘ محمد حمزہ ملک اور اے اے سجاد رضوی کو ان کے موجودہ مقام تعیناتی سے فوری ریلیو کر دیا گیا۔ ان افسروں کا تبادلہ 30 اگست کو ہوا تھا تاہم ایک ماہ سے چارج نہیں چھوڑ رہے تھے۔ گریڈ 20 کے افسر امتیاز علی سولنگی نے کمشنر ایل ٹی یو اسلام آباد کے منصب کا چارج سنبھال لیا۔ تین انسپکٹرز کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ان میں سید تنویر حیدر، امداد علی اور مشتاق علی شامل ہیں۔