فلور ملز ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ منتخب عہدےداروں نے حلف اٹھا لیا، حکومت نئی فلور ملز کے قیام پر پابندی لگائے: لیاقت علی خان

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان فلور ملز اےسوسی اےشن کی مجلس عاملہ کا سالانہ اجلاس گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ہوا جس میںبلا مقابلہ منتخب ہونے والے سنٹرل اور صوبائی کمیٹی کے بلا مقابلہ منتخب چئیرمین اور وائس چئیرمینز نے حلف اٹھایا۔ حلف اٹھانے والوں میں چےئرمےن پنجاب لےاقت علی خان، سےنئر وائس چےئرمےن خواجہ محمد عمران، وائس چےئرمےن محمد عبداللہ خان دمڑ، شےخ منصور احمد، اور محمد وسےم ظفر شامل ہیں جبکہ چےئرمےن سےنٹرل کمےٹی کے عہدے پر چوہدری عنصر جاوےد،سےنئر وائس چےئرمےن حاجی عبدالواحد بڑےچ، وائس چےئرمےن لےاقت علی خان، پےار علی لاسی، حاجی عدن نے حلف اٹھایا۔ تمام امےدواروں کا تعلق آواز گروپ سے ہے۔پاکستان فلور ملز اےسوسی اےشن کے سےنئر راہنما عاصم رضا احمد مےاں محمد رےاض نے کہا ہے کہ نو منتخب عہدےداروں انڈسٹری کی فلاح اور استحکام کےلئے اپنی صلاحےتوں کو بھر پور انداز مےں بروئے کار لائےں گے۔اس نومنتخب عہدیداروں نے فلورملنگ انڈسٹری کو درپیش مشکلات اور غیر مستحکم حکومتی پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نئی فلورملز کے قیام پر پابندی عائد کرنا ہو گی ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...