لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے سربراہ اور تحر یک صراط مستقیم کے بانی ڈ اکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے جامع اویسہ رضویہ میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا نئے نصاب میں اہم مذہبی اور ملکی اسباق دوبارہ داخل نہ کرنا بہت افسوسناک ہے، پنجم کی انگریزی سے نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفیؐ کے بارے میں اوربانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے خراج تحسین کو دوبارہ نصاب میں شامل نہ کرنا بہت بڑی بد بختی ہے۔پرائمری نصاب سے اسلام اور پاکستان کے اسباق حذف کرکے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کیا گیا ہے ۔حالانکہ صوبائی وزیر تعلیم نے نصاب کی تبدیلی کے فیصلہ کو واپس لیتے ہوئے تمام اسباق کو اسی طرح شامل کرنے کا علان کیا تھا۔انہوں نے کہا پاکستان کے قومی نصاب کا قرآن وسنت اور نظریہ پاکستان سے ہم آہنگ ہونا نہایت ضروری ہے۔
تعلیمی نصاب سے دینی اسباق نکالنا افسوسناک ہے: اشرف آصف جلالی
Sep 29, 2017