کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کھیلوں کی نئی ٹیکنک اور اسپورٹس انجری کے بارے میں آگہی سے کھیلوں کے اساتذہ کو بہت فائدہ حاصل ہوگا اور یہ اساتذہ اپنے اپنے اداروں میں بہتر انداز میں کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کریں گے جس کے اچھے نائتج سامنے آئیں گے ان خیالات کا اظہار مینجنگ ڈائریکٹر جیند خلیل نتی تال والا نے کے این اکیڈمی انٹر نیشنل کیمپس کے ذیر اہتمام کے این اکیڈمی کے آڈیٹوریم میں اسپورٹس ٹیکنک اور اسپورٹس انجری کے حوالے سے منعقدہ سیمنار کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انھوں نے کہا اگر کھلاڑی اساتذہ کی تربیت کا درست طریقہ سے فائدہ اٹھائیں تو کبھی نقصان نہیں ہو اور ہمیشہ کامیابی ہو انھوں نے کہا کہ کھیلوں کے اساتذہ کو چائیے کی وہ کھلاڑیوں کی بھر پور انداز میں تربیت کریں کیوںکہ یہ کھلاڑی ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں اس موقع پر ریجنل ہیڈ منیزہ نوشین،ہیڈمسٹریس امبر ناظم ،اسپورٹس کوآرڈینٹر نور احمد عباسی،اور دیگر موجود تھے سیمنار سے گوہر رضا، رضوان قریشی، رخسانہ رشید، ڈاکٹر مظہر ضیاء ، ظفر اقبال ، ندیم احمد نے بھی لیکچر دیا۔ اس موقع پر فیض الہادی، عامر کفایت، ہارون ،کاشف، ذبیر،ماسٹر فرید خان کے علاوہ اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جیند خلیل نتی تال والا اور ریجنل ہیڈ منزہ نوشین ، امبر ناظم اور نور احمد عباسی نے اسناد تقسیم کیں ۔