سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے اپنے دور حکومت میں عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی اس پر کاربند رہیں گے ، 2018ءمیں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے اور سر خرو ہوں گے،ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے پہلے کی طرح اب بھی نا مراد ہی رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاتی امراءرائے ونڈ میں رہنماﺅں اور کارکنوں سے غیر رسمی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اراکین پنجاب اسمبلی ملک ارشد، عارف سندھیلہ، بجاش نیازی، مرید نیازی، سید سرفراز شاہ سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ رہنماﺅں اور کارکنوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ نماز جمعہ ادا کی جبکہ اس موقع پر بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔ نواز شریف نے مزید کہا کارکن مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہیں۔ ہمیں ان سے اور انہیں ہم سے کوئی جدا نہیں کر سکتا۔ عوام اورکارکنوں کی محبتوں پر ان کاشکر گزار ہوں۔ نواز شریف نے کہا ووٹ کا تقدس بحال ہوا تو ہم سب کامیاب ہو جائیں گے۔ بیس کروڑ عوام کی جنگ لڑ رہا ہوں۔ سازش کرنے والے جلد بے نقاب ہوں گے۔ مسلم لیگ ن اقدار کی سیاست کرتی ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے سے ملک میں خوشحالی آئی۔ تمام اداروں کی مشترکہ کوششوں سے ملک میں امن قائم ہوا۔ قوم کی دعا¶ں سے بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بہتر ہے۔ قوم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرے۔ عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ ن لیگ کی محبت کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔ نواز شریف نے کہا ملک سے بجلی کی لوڈشےڈ نگ کے اندھےروں کو بھی ختم کر نے کا وعدہ پورا کر ےں گے۔ سازش کرنے والے جلد بے نقاب ہوں گے اور تمام حقائق ملک وقوم کے سامنے آئےں گے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کے تقدس کو بحال کر کے ہی پار لےمنٹ اور جمہورےت اور اداروں کو مضبوط کےا جاسکتا ہے۔ ہم ملک وقوم کے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہےں جن پر کسی قسم کو سمجھوتہ کےا اور نہ ہی آئندہ کر ےں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ مسلم لیگ(ن)اقدارکی سیاست کرتی ہے اور ملک مےں دہشت گردی ‘بجلی کی لوڈشےڈ نگ مہنگائی اور بے روزگاری جےسے مسائل کو حل کر کے ثابت کردےا ہے کہ (ن) لےگ جب بھی اقتدار مےں آتی ہے تواس ملک مےں ترقی اور خوشحالی کا نےا دور شروع ہوجاتا ہے مگر کچھ لوگ ترقی کے اس سفر کے خلاف سازشےں کر تے ہےں مگر قوم نے متحد ہو کر ان کو ناکام بنانا ہے۔