پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوبھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 42300پوائنٹس سے بڑھ کر42400پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 30ارب سے زائد روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ۔اسی طرح 2دنوں میں انڈیکس 119پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ سرمائے کے مجموعی حجم میں 48ارب سے زائد روپے کا اضافہ ہوا ۔جمعہ کو شیئرز مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان غالب رہا ،سرمایہ کاروں کی توانائی ،بینکنگ ،ٹیلی کام ،سیمنٹ اور دیگر منافع بخش شعبوں میں دلچسپی دیکھی گئی جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 42400اور42500پوائنٹس کی دو بالائی حد عبور کر گیا تھا بعد ازاںبعض اسٹاکٹس میں پرافٹ ٹیکنگ پر انڈیکس42500پوائنٹس کی حد سے نیچے گر گیا ۔اسٹاک مارکیٹ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں46.40پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 42362.87پوائنٹس سے بڑھ کر 42409.27پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 105.88پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30289.83پوائنٹس سے بڑھ کر 30395.71پوائنٹس پر جا پہنچا تاہم کے ایس ای 30انڈیکس 23.32پوائنٹس کی کمی سے 21605.95پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں جمعہ کے روز مجموعی طور پر 369کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 224کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،130میں کمی اور 15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔جمعہ کو مارکیٹ میں 17کروڑ29لاکھ 65ہزارسے زائد حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 14کروڑ3لاکھ9ہزار سے زائد شیئرزکا کاروبار ہوا تھا ۔کاروبار میںتیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 30ارب41کروڑ93لاکھ51ہزار384روپے بڑھ کر 88کھرب56ارب 91کروڑ2لاکھ 49ہزار 962روپے ہو گیا ۔ کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ 3کروڑ79لاکھ ،بینک آف پنجاب 1کروڑ35لاکھ ،پاک انٹر نیشنل بلک 96لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 71لاکھ اور سلک بینک لمیٹڈ61لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے پاک ٹوبیکو اورباٹا پاک کے بھائو میں بالترتیب 50،50روپے کا اضافہ جبکہ سیفائر فائبر کے بھائو میں 52.06روپے اور اسلینڈ ٹیکسٹائل کے بھائو میں22.48روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔