انسداددہشتگردی کی عدالت نے نواب زادہ گزین مری کی عبوری ضمانت منظور کرلی

Sep 29, 2017 | 21:53

ویب ڈیسک

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جناب محمدرفیق لانگو نے سابق صوبائی وزیرداخلہ نوابزادہ گزین مری کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرلی ۔یہ حکم عدالت نے نوابزادہ گزین مری کے وکیل ارباب طاہر کی جانب سے جمع کرائے گئے درخواست پر دیا ۔گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج کے روبرو گزین مری کے خلاف لیویز تھا نہ کو ہلو میںلیویز کیمپ پر حملے اور اس میں لیویز اہلکاروں کے جاںبحق ہونے کے مقدمے میں نوابزادہ گزین مری درخواست ضمانت قبل بعدازگرفتاری کو 4لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر منظور کرلی،نوابزادہ گزین مری کی جانب سے ان کے وکیل ایڈوکیٹ ارباب محمد طاہرکاسی عدالت میں پیش ہوئے ۔

مزیدخبریں