کراچی (اسٹاف رپورٹر)لوکل گورنمنٹ انٹی پرائیوٹائزیشن کمیٹی کے صدر سیدذوالفقارشاہ اور جنرل سیکریٹری ملک نواز نے کہا ہے کہ بلدیہ جنوبی کا گاربیج ٹرانسفر ٹھیکیدار کی جانب گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن سے کچرہ لینڈ فل سائٹس تک نہ پہنچانے کے باعث چار روز سے دھوبی گھاٹ کا گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کچرہ کے پہاڑ میں تبدیل ہوگیا ہے ۔جسکی وجہ سے بلدیہ جنوبی کے صدر اور لیاری زونز کی بعض گاڑیوں کوGTSکورنگی کازوے بھیج دیا گیا وہ بھی صرف ایک ایک ٹریپ خالی کیے جاسکے ۔بقایا کچرہ گاڑیاں کچرے سے بھری ہوئی ورکشاپ میں کھڑی ہوئی ہیں ۔باربار ٹھیکیدار کی بلیک میلنگ کے باعث سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے تحت کام کرنے والی چائینز کمپنی کے ڈرائیوروں اور ڈی ایم سی سائوتھ اسٹاف کو شدید دشواری کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔انہوں نے ایم ڈی سولڈ ویسٹ سے GTSسے لینڈفل سائٹس کچرہ منتقلی کے لیے متبادل انتظام کے طور پر ڈی ایم سی سائوتھ کی ہیوی مشینری استعمال کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ روز بروز کنٹریکٹر کی بڑھتی ہوئی بلیک میلنگ سے نجات مل سکے ۔
بلدیہ جنوبی کاگاربیج ٹرانسفر اسٹیشن 4روز سے بند
Sep 29, 2018