پورٹ موریبے (نوائے وقت رپورٹ) پاپوا نیوگنی کا مسافر بردار طیارہ بحر اوقیانوس کے ایک جزیرے میں لینڈنگ کے دوران رن وے چھوٹنے سے سمندر میں جاگرا۔ ایئر نیو گنی کا طیارہ بوئنگ 800-737 مائیکرونیشیا کے وینو ایئر پورٹ پر لینڈنگ کرتے وقت حادثے کا شکار ہوا۔ جزیرے کے مقامی افراد نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر طیارے میں سوار 35 مسافروں اور عملے کے 12 ارکان کو طیارے سے نکالا اور ساحل پر منتقل کیا۔